وہاڑی: (دنیا نیوز) وہاڑی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ریکارڈ یافتہ 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔
ملزمان کو ڈکیتی کے مقدمے میں پستول اور رائفل کی ریکوری کے بعد واپس لایا جا رہا تھا، منڈی مویشیاں لڈن کے قریب ملزمان کے 4 نامعلوم ساتھیوں نے پولیس کی حراست سے چھڑوانے کیلئے فائرنگ کر دی، پولیس نے جوابی فائرنگ کی، اس دوران ملزم محمد عدنان اور علی حسن اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گئے، دونوں زخمی ملزموں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔
گرفتار ہونے والے ملزمان عدنان اور علی حسن تھانہ لڈن، چوہنگ، کوٹ سبزل، مانگا منڈی اور ستوکتلہ میں ڈکیتی کے 20 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھے، ملزمان ایکٹو کریمنل اور علاقے میں خوف کی علامت سمجھے جاتے تھے، علی حسن 1 مقدمہ میں اشتہاری بھی تھا۔