خیرپور: میڈیکل فائنل ایئر کی طالبہ کی ہاسٹل کے کمرے سے لاش برآمد

Published On 05 December,2023 09:26 pm

خیرپور: (دنیا نیوز) میڈیکل کالج کی ایم بی بی ایس فائنل ایئر کی طالبہ کی ہاسٹل کے کمرے سے لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مردہ حالت میں پائی جانے والی میڈیکل کی طالبہ کی شناخت سنیہا جوتی کیسوانی کے نام سے ہوئی ہے، طالبہ کی لاش کو ہاسٹل سے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

سنیہا جوتی کا تعلق ڈہرکی سے بتایا جا رہا ہے، طالبہ ایم بی بی ایس کے فائنل ایئر کی سٹوڈنٹ تھی، سول ہسپتال خیرپور میں طلبا اور پروفیسرز کی بھاری تعداد موجود ہے جہاں طالبہ کا پوسٹ مارٹم جاری ہے۔