کراچی: پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا

Published On 15 November,2023 07:38 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 5 ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔

کراچی کے علاقے نیپا چورنگی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، پولیس نے ملزمان سے اسلحہ برآمد کر کے مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانے منتقل کر دیا۔

ادھر پولیس نے خفیہ اطلاعات پر گلشن معمار کے علاقے میں چھاپہ مار کر نان کسٹم پیڈ سگریٹ کی سمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا، دونوں کو تھانے منتقل کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے لیاری چاکیواڑہ میں پولیس نے کارروائی کر کے جوئے کا اڈہ چلانے والا مطلوب ملزم حراست میں لے لیا، ملزم سے سٹہ پرچیاں اور جوئے کی رقم برآمد کر لی۔