بہاولنگر: (دنیا نیوز) تھانہ مدرسہ کے علاقہ میں پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ مدرسہ کے علاقہ میں میں خفیہ اطلاع پر پولیس نے ڈاکوؤں کا پیچھا کیا جس پر ڈاکوؤں نے پولیس ٹیم کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی، جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق مقابلہ میں ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا، ہلاک ڈاکو اظہر عرف اظہری قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب تھا، زخمی ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت علی کے نام سے ہوئی۔
ڈی پی او بہاولنگر پولیس کی بھاری نفری اور کرائم سین کی ٹیم کے ہمراہ موقع پرپہنچ گئے، ہلاک ہونیوالے ڈاکو کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔