چکوال پولیس کی کارروائی، جعلی نیب اہلکار گرفتار کر لیا

Published On 06 November,2023 06:30 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چکوال پولیس نے کارروائی کے دوران جعلی نیب اہلکار گرفتار کر لیا۔

قومی احتساب بیورو ( نیب ) کی جانب سے چکوال پولیس کو شکایت کی گئی تھی، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی نیب اہلکار کو گرفتار کر لیا۔

نیب کے مطابق چکوال کے رہائشی حامد اقبال کو مقامی پولیس نے گرفتار کیا، ملزم خود کو نیب افسر ظاہر کر کے سرکاری محکموں کو جھانسا دے رہا تھا۔

قومی احتساب بیورو کے مطابق حامد اقبال خود کو نیب افسر ظاہر کر کے واپڈا سے ناجائز فائدہ لینے کی کوشش کر رہا تھا۔