کراچی پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 6 منشیات فروشوں سمیت 9 ملزم گرفتار

Published On 06 November,2023 06:36 am

کراچی: (دنیا نیوز) پولیس نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے ایک زخمی سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

کراچی کے علاقے پورٹ قاسم کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس کے بعد ایک زخمی سمیت 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا، گرفتار ہونے والوں کی شناخت ولید، مدثر اور عبدالرحمان کے ناموں سے ہوئی ہے، پولیس نے تینوں سے پستول اور موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی۔

ادھر اورنگی ٹاؤن کے علاقے پیر آباد اور تھانہ قائد آباد کی حدود میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس کے مطابق ملزمان اندرون سندھ منشیات سپلائی کرتے تھے، ملزموں کو تھانے منتقل کر دیا گیا۔