کراچی کے مختلف علاقوں سے خاتون کی بوری بند سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد

Published On 07 October,2023 01:24 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں سے خاتون کی بوری بند سمیت دو لاشیں برآمد ہوئیں جنہیں پولیس نے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

کراچی کے علاقے کلفٹن میں خالی بنگلے سے کئی روز پرانی ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے لیا، پولیس کے مطابق بنگلہ خالی تھا، فیملی کبھی کبھی آتی تھی، بظاہر مرنے والا نشے کاعادی معلوم ہوتا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ شبہ ہے مرنے والا چوری کی نیت سے بنگلے میں آیا، موت کی وجہ جاننے کیلئے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دی، پوسٹمارٹم رپورٹ موصول ہونے کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

دوسری جانب کورنگی بھٹائی کالونی بند کے پاس سے خاتون کی بوری بند لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت تاحال نہ ہو سکی، لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔