صوابی: (دنیا نیوز) شاہ منصور ٹاؤن میں کار سے نوجوان لڑکے اور خاتون کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق قتل کی وجوہات سے متعلق تاحال کوئی مصدقہ معلومات حاصل نہیں کی جا سکیں، غالب گمان ہے کہ نوجوان نے پہلے خاتون کو قتل کیا ہوگا اور پھر خودکشی کرلی ہو۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعہ سے متعلق تفتیش کا عمل جاری ہے۔