ٹیکسلا : (ویب ڈیسک ) ٹیکسلا میں 500 روپے ایزی لوڈ کے تنازع پر دکاندار کی فائرنگ سے گاہک نوجوان جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹیکسلا میں دکاندار اور گاہک میں 500 روپے کے ایزی لوڈ پر تنازع ہوا جو تلخ کلامی کے بعد سنگین ہوگیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ دکاندار اور خریدار کے درمیان تلخ کلامی پر فائرنگ ہوئی اور دکاندار کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اور پولیس موقع پر پہنچ گئے ، دونوں زخمیوں کو سر میں گولیاں لگی ہیں اور انہیں تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق ملزم موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے ۔