کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں دو مختلف واقعات میں ایک شخص کو ہلاک جبکہ ڈکیتی مزاحمت پر ایک نوجوان کو زخمی کر دیا گیا۔
کھارادر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک نوجوان کو ڈاکوؤں نے گولیاں مار دیں جسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، متاثرہ شخص کی شناخت محمد رفیق کے نام سے ہوئی ہے۔
دوسرے واقعے میں شاہراہ فیصل پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے، پولیس نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، مزید تفتیش جاری ہے۔