لاہور: (دنیا نیوز) نیشنل پولیس بیورو نے تھانوں میں پرانا پنچایتی نظام لاگو کرنے کی ہدایت کردی۔
تھانے اور پولیس کا عملہ کم، مقدمات کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث تھانوں پر بوجھ کرنے کرنے کیلئے پرانا پنچایتی نظام لاگو کرنے کی ہدایات کی گئیں۔
نیشنل پولیس بیورو کے مطابق پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا میں الٹرنیٹ، ڈسپیوٹ ریزولویشن غیر فعال ہوچکے ہیں، تنازعات کے حل کا متبادل نظام لاگو اور ہر تھانے کی حدود میں ایسی ایک ایک پنچایت کا قیام لازمی قیام میں لایا جائے۔
نیشنل پولیس بیورو کے مطابق ثالثی کرانے والے پنچایتی ارکان کی ٹریننگ کے لئے بھی میکانزم بنایا جائے۔