مالاکنڈ: (دنیا نیوز) دیرینہ دشمنی کو نبھاتے ہوئے ایک اور شخص جان گنوا بیٹھا، مالاکنڈ میں دو فریقین کے مابین مسلح تصادم میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔
لیویز کے مطابق یہ واقعہ تھانہ بائزئی میں پیش آیا، فریقین کے درمیان مسلح تصادم میں دو افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کے باعث پیش آیا، ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، تمام قانونی تقاضے پورے کی جائیں گے۔