پشاور: جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

Published On 29 May,2023 08:41 pm

پشاور: (دنیا نیوز) جائیداد کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ بڈھ بیر کے علاقہ میں پیش آیا جہاں جائیداد کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم ہوا، دو طرفہ فائرنگ سے دونوں فریقین سے ایک ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

جاں بحق ہونیوالوں میں فریق اول سے عابد جبکہ فریق دوم سے عبدالمنان شامل ہیں، مرنے والوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اطلاع ملتے ہیں پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، ملزم شکیل کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا جبکہ واقعہ سے متعلق مزید تفتیش شروع کردی گئی۔