لاہور: (دنیا نیوز) ائیرپورٹس سکیورٹی فورس کے عملے نے لاہورائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے قطر جانے والے مسافر کے قبضے سے سوا کلو کے قریب ہیروئن برآمد کرلی۔
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر محمد شریف دوحہ جانے کیلئے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہنچا تھا۔
سامان کی تلاشی کے دوران اے ایس ایف کے عملے نے مسافر کے سفری بیگ کو مشکوک قرار دیتے ہوئے تلاشی کے دوران بیگ سے 1.140 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی۔
اے ایس ایف ترجمان کے مطابق منشیات بیگ کی تہہ میں بہت مہارت سے چھپائی گئی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے منشیات برآمد کرکے سمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی، ملزم کو قانونی کارروائی کیلئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا-