لیہ: اے سی آفس کے ریکارڈ روم سے 8 ہزار سے زائد فائلیں چوری

Published On 13 May,2023 05:17 pm

لیہ: (دنیا نیوز) اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) آفس کے ریکارڈ روم سے 8 ہزار 150 فائلیں چوری کر لی گئیں, چوری شدہ تمام فائلیں ڈومی سائل برانچ سے متعلقہ ہیں۔

انچارج ڈومی سائل برانچ محمد اعظم سمیت 5 اہلکاروں کیخلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے، معاملے پر 2 چوکیداروں، نائب قاصد اور دیگر ملازمین کو ٹرانسفر بھی کر دیا گیا ہے۔

استغاثہ میں سرکاری ملازمین کے نامزد ہونے پر سٹی پولیس نے مقدمے کے اندراج سے انکار کر دیا، پولیس لیگل برانچ کا کہنا ہے کہ معاملہ محکمہ اینٹی کرپشن کو بھجوایا جائے۔

بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے جی اے آر سیف الرحمان کو معاملے پر انکوائری آفیسر مقرر کر دیا۔