لاہور : نارکوٹکس یونٹ کی کارروائی ، کروڑوں روپے مالیت کی چرس برآمد

Published On 08 April,2023 02:36 pm

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں نارکوٹکس یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی 40کلو چرس برآمد کرلی ، خاتون سمیت دو ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔

ڈی ایس پی نارکوٹکس یونٹ مظہر اقبال کے مطابق گرفتار منشیات فروشوں میں عبدالرزاق اور ماریہ شامل ہیں، ملزم خواتین کی آڑ میں منشیات کی سپلائی کا دھندہ چلا رہا تھا ۔

پولیس کے مطابق ملزمان تعلیمی اداروں کے اطراف میں بھی منشیات فروشی میں  ملوث تھے جبکہ  منشیات فروشوں نے علاقہ غیر سے منشیات لاہور اور گردونواح میں سپلائی کرنے کا بھی اعتراف کیاہے۔ 

پولیس کی جانب سے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔