شیخوپورہ : اغواء برائے تاوان کا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

Published On 10 March,2023 09:59 am

شیخوپورہ : (دنیا نیوز ) پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں اغواء برائے تاوان کا ملزم مارا گیا ۔

ڈی پی او شیخوپورہ کے مطابق پولیس ملزم کو موبائل برآمدگی کے لیے لے کر جارہی تھی کہ ملزم کے ساتھیوں نے پولیس وین پر حملہ کر کے ملزم چھڑا لیا،  پولیس کی بڑی تعداد نے ملزمان کا گھیراؤ کرلیا ۔

ڈی پی او شیخوپورہ کے مطابق ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

ملزم عالم نے فیکٹری ایریا سے 2 کروڑ روپے تاوان کے لیے 5 سالہ بچی کو اغواء کیا تھا۔