مردان: نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی اہلکار شہید

Published On 03 March,2023 12:30 pm

مردان: (دنیا نیوز ) مردان کے علاقے دوبئی اڈہ پولیس چوکی پر گزشتہ اتوار نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا اہلکار شہید ہوگیا ۔

پولیس کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی  ہونیوالے پولیس اہلکار فیاض کا علاج میڈیکل کمپلیکس میں جاری تھا جہاں وہ پانچ دنوں کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے۔

شہید پولیس اہلکار کو آبائی گاؤں تحصیل رستم علاقہ بائی زئی میں سپرد خاک کیا جائیگا ۔