کراچی : ڈکیتی اور فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق ،5زخمی

Published On 26 December,2022 12:39 pm

کراچی : (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی مزاحمت اور دیگر واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ5 افراد زخمی ہوگئے ۔

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پانچ گھنٹوں کے دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا،  فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق 6 افراد زخمی ہوئے ۔

ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کے واقعات لیاقت آباد، سرجانی ٹاؤن ، کورنگی ، منگھو پیر اور لانڈھی میں پیش آئے۔

دوسری جانب کورنگی زمان ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔