کراچی میں ایک کروڑ مالیت کی گاڑی چھیننے کا واقعہ، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

Published On 25 January,2022 03:32 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں شہری قیمتی گاڑیوں سے محروم ہونے لگے، نیو ٹاون تھانے کی حدود سے ایک کروڑ مالیت کی گاڑی چھننے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

بہادر آباد چار مینار چورنگی سے ملزمان نے اسلحہ کے زور پر واردات کی۔ گذشتہ روز واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ تین ملزمان نے اسلحہ دکھا کر فرحان نامی شہری سے گاڑی چھین لی جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق شہری بہادر آباد چار مینار چورنگی دوستوں کے ہمراہ آئس کریم شاپ پر آیا تھا، واردات کے دوران ملزمان شہری کا لائسنز یافتہ اسلحہ بھی ساتھ لے گئے، واقعہ صبح تقریبا چار بجے پیش آیا۔

پولیس نے دعوی کیا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔