فیصل آباد: (دنیا نیوز) جعلی کرنسی استعمال کر کے شہریوں کو لوٹنے والا بڑا گینگ پکڑا گیا،موبائل شاپ سے خریداری کے دورن 2 ملزم رنگے ہاتھو ں پکڑے گئے۔
ڈاکخانہ بازارسمندری میں 2ملزم موبائل فون خرید اری کے دوران 5-5 ہزار روپے کے جعلی نوٹ دیتے ہوئے پکڑے گئے، دکانداروں نے 2 ملزموں کو پکڑ لیا جبکہ ان کے دو ساتھی فرارہوگئے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں ملزموں کو حراست میں لے لیا۔