لاہور: جوہرٹاؤن میں موٹرسائیکل سواروں کی گاڑی پر فائرنگ، خاتون وکیل جاں بحق

Published On 12 October,2021 12:58 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقے جوہرٹاؤن میں موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے دن دیہاڑے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں خاتون وکیل جاں بحق ہو گئی۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کواندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں چار گولیاں لگیں، انہیں شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لا کرچل بسیں، متاثرہ خاتون کی شناخت ایڈووکیٹ عقیلہ اورنگزیب کے نام سے ہوئی، مقتولہ سجاد قریشی ایڈوکیٹ کی پرائیویٹ اسسٹنٹ تھیں۔

آئی جی پنجاب نے لاہور میں فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کر لی، انہوں نے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔