کراچی: سال کی سب سے بڑی چوری میں ملوث مزید 4 ملزمان گرفتار، 2 کروڑ 54 لاکھ نقد برآمد

Published On 06 September,2021 01:11 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے آئی آئی چندریگر روڈ پر نو اگست کو ہونے والی رواں سال کی سب سے بڑی چوری میں ملوث مزید 4 ملزمان گرفتار کر لئے گئے جن کے قبضے سے دو کروڑ چون لاکھ روپے نقدی اور دولاکھ 10 ہزار روپے مالیت کا سونا بھی برآمد ہوا۔

کراچی کے علاقے آئی آئی چندریگر روڈ پر ہونے والی رواں سال کی سب سے بڑی چوری کا معاملہ، ایس ایس پی سٹی کے مطابق 2 کروڑ 54 لاکھ روپے نقدی اور 2 لاکھ 10 ہزار روپے مالیت کا سونا بھی برآمد کرلیا گیا۔ دو سہولت کار ملزمان نعمت علی اور اسد علی پہلے ہی گرفتار کئے جاچکے ہیں۔

گرفتار ملزمان میں مجید گل، سیف اللہ، سید نور اللہ اور سلمان شاہ شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان سے دیگر مرکزی ملزمان کے بارے میں پوچھ گچھ جاری ہے۔ نو اگست کو ہونے والی واردات میں ساڑھے 20 کروڑ روپے سے زائد کی رقم چوری ہوئی تھی۔