سرگودھا: معمولی تلخ کلامی پر نوجوان نے مخالف کو قتل کر دیا

Published On 21 May,2021 04:13 pm

سرگودھا: (دنیا نیوز) معمولی تلخ کلامی پر نوجوان نے مخالف کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق سرگودھا میں پرانا بھلوال چوک میں نعمان اور عدنان میں تلخ کلامی ہوئی، اس دوران نعمان نے عدنان پر فائرنگ کر دی جس کے باعث وہ موقع پر ہی چل بسا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی ہے۔