فیصل آباد: (دنیا نیوز) شوہر نے نوبیاہتا دلہن کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اُتار دیا۔
ورثاء کے مطابق فیصل آباد کے تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ میں شوہر شہزاد نے نوبیاہتا دلہن 19 سالہ عائشہ کو گھر سے اغواء کیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ علاقہ کے افراد نے دونوں کا نکاح کروا کر لڑکی کو رخصت کیا۔
پولیس کی طرف سے درج کیے گئے مقدمے کے مطابق ملزم شہزاد نے شادی کے اگلے روز مقتولہ پر تشدد کیا اور فائرنگ کر کے قتل کیا۔
تھانہ ٹھیکری والا پولیس نے دو نامزد افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمہ قتل کی دفعات کے تحت مقتولہ کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ قتل کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے گئے۔