کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سریاب کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رکشے سے 100کلو گرام چرس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتارکرلیاہے۔
پولیس کے مطابق نیوسریاب پولیس تھانے کےعملے نےخفیہ اطلاع پر ایک رکشے کو روک کرتلاشی لی تو اس میں چھپائی گئی، 100 کلو گرام چرس برآمد کرلی جومنشیات فروشوں کوفراہم کرنےکےلئےلےجائی جارہی تھی۔
پولیس نے ایک ملزم کو گرفتارکرکےاسکے خلاف مقدمہ دفعہ نائن سی کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔