کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں کھلے میں سمندر میں کسٹمز اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن پریونٹو نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی شراب تحویل میں لے لی۔
کراچی میں چیف کلکٹرکسٹمز آفیسرز نے پریس کانفرنس میں بتایاکہ سونمیانی کے ساحلی علاقے میں خفیہ اطلاع پر بڑا آپریشن کیا گیا جس کے دوران اسمگل شدہ شراب کی بوتلوں سے بھری لانچ المدد کو ضبط کیا، آپریشن کے دوران نو ہزار سے زائد غیر ملکی شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں جن کیمالیت 17 کروڑ روپے سے زائد ہے۔
کسٹمز حکام کے مطابق کارروائی کے دوران شراب اسمگلنگ میں ملوث المدد نامی 2 کروڑروپے مالیت کی بوٹ بھی ضبط کی گئی، کارروائی کسی ادارے کے بغیر کسٹمز نے اپنی مدد آپ کے تحت کی۔