لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں موبائل چور کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے جنرل ہسپتال میں موبائل چور سہیل احمد نے ڈرائیور سے فون کرنے کے بہانے موبائل لے کر فرار ہونے کی کوشش کی۔ گارڈ عبد الرحمن اور محمد علی نے چور کو رنگ ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔
موبائل چور شیخوپورہ کا رہائشی سہیل احمد ہے جو اس سے قبل کئی مرتبہ ہسپتال میں وارداتیں کر چکا ہے۔ چور نے جرم کا اعتراف کر لیا۔