کراچی میں پی آئی اے کیپٹن کے گھر ڈکیتی، 10 تولے سونا، 3 گھڑیاں اور غیر ملکی کرنسی سے محروم

Published On 21 September,2020 03:54 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 4 گزری میں پی آئی اے کیپٹن کے گھر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی۔ ملزمان گھر سے 10 تولے سونا، 3 گھڑیاں اورغیرملکی کرنسی لیکر فرار ہو گئے۔

ڈیفنس فیز4 گزری میں پی آئی اے کیپٹن کے گھر میں ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے گھر میں داخل ہوتے ہی پہلے باورچی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

ملزمان گھر سے 10 تولے سونا، 3 گھڑیاں اورغیرملکی کرنسی لیکر فرار ہوئے، جس وقت ڈکیتی ہوئی اس وقت پی آئی اے کیپٹن پرواز پر تھے۔