شہداد کوٹ: عدالت سے پیشی کے بعد واپس جانے والے دو بھائی قتل، وکیل زخمی

Published On 04 September,2020 04:55 pm

شہداد کوٹ: (دنیا نیوز) عدالت سے پیشی کے بعد واپس جانے والے دو بھائیوں قتل جبکہ وکیل زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع شہداد کی تحصیل میرو خان میں نامعلوم افراد مسلح افراد نے فائرنگ کر دی، جس کی د میں آ کر دو بھائی امتیاز مغیری اور اعجاز مغیری جاں بحق ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں بھائی عدالت سے پیشی کے بعد واپس جا رہے تھے، زخمی ہونے والے وکیل کا نام غلام مصطفیٰ مہر ہے، جسے تشویشناک حالت میں لاڑکانہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ بظاہر واقعہ دیرینہ دشمنی کا لگتا ہے جس کی تفتیش شروع کر دی ہے، تفتیش مکمل ہونے کے بعد آگاہ کیا جائے گا۔