ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی کے خفیہ نیٹ ورک سے وابستہ ملزم یاسین گرفتار

Last Updated On 17 July,2020 12:41 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ایف آئی اے انسداد دہشتگردی ونگ نے کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی کے بین الاقوامی نیٹ ورک سے وابستہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔

کراچی کے علاقے صدر میں ایف آئی اے انسداد دہشتگردی ونگ نے کارروائی کی، حوالہ ہنڈی کے بین الاقوامی نیٹ ورک سے وابستہ ملزم یاسین کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی  را  کے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر کارروائی کی گئی، گرفتارملزم کی جانب سے حوالہ ہنڈی کے ذریعے ملک دشمن عناصر کو رقم فراہم کی جا رہی تھی، گرفتار ملزم یاسین منی ایکسچینج کمپنی کا مینجر ہے، ملزم کے قبضے سے لیپ ٹاپ اور موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔

حوالہ ہنڈی کے بین الاقوامی خفیہ نیٹ ورک سے وابستہ دیگر ملزمان کی تلاش میں چھاپے جاری ہیں جبکہ ملک کے تمام ایئرپورٹس پر ملزمان کی تفصیلات فراہم کر دی گئی ہے۔