کراچی: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی میں 7 مشتبہ افراد زیر حراست

Last Updated On 30 June,2020 03:51 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں کاؤنٹرٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے سات مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران سات مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے اسٹاک ایکسچینج پر حملے کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

مشتبہ افراد سے دہشتگردوں یا ان کے سہولت کاروں سے متعلق معلومات کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے، چھاپہ مار کارروائیاں ضلع سینٹرل، ایسٹ اور اطراف کے علاقوں میں کی گئیں۔