کراچی: ٹریفک پولیس اہلکار رشوت لیتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، شہریوں نے فوٹیج وائرل کر دی

Last Updated On 17 May,2020 02:50 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے صفورا چورنگی کے قریب ٹریفک پولیس اہلکار شہریوں سے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، شہریوں نے اہلکار کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔

کراچی صفورا چورنگی کے قریب شہریوں نے اہلکار کو رنگے ہاتھ پکڑنے کیلئے اسٹینگ آپریشن کیا۔ فوٹیج میں ٹریفک اہلکار کو 50 روپے رشوت لیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ٹریفک پولیس اہلکار رکشے میں فرار ہونے کی کوشش کرتا رہا۔ شہریوں نے ٹریفک پولیس اہلکار کو رکشے سے اتارا جس کے بعد اہلکار اپنی موٹرسائیکل پر روانہ ہوگیا۔