شمالی وزیرستان میں غیرت کے نام پر 2 خواتین کو قتل کر دیا گیا، مقدمہ درج

Last Updated On 17 May,2020 02:44 pm

غریوم: (دنیا نیوز) شمالی وزیرستان میں غیرت کے نام پر 2 خواتین کو قتل کر دیا گیا۔ لاشیں پولیس کے حوالے کر دی گئیں، واردات کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔

شمالی وزیرستان کے علاقے غریوم میں غیرت کے نام پر دو خواتین کو قتل کر دیا گیا۔ خواتین کی لاشیں پولیس کے حوالے کر دی گئیں۔ ابتدائی تحقیات کے مطابق خواتین کو مبینہ طور پر ان کے چچا زاد نے قتل کیا۔

خواتین کو سوشل میڈیا پر قابل اعتراض ویڈیو وائرل ہونے پر قتل کیا گیا، ملزم کے خلاف تحصیل رزمک میں مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔