بہاولنگر میں نامعلوم افراد نے خاتون کو قتل کر دیا

Last Updated On 14 May,2020 11:04 pm

بہاولنگر: (دنیا نیوز) نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل پر اپنے بھائی کے ساتھ گھر جانے والی خاتون کو قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں نجی کالج کے قریب گھات لگائے موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر دی، شدید زخمی حالت میں خاتون کو ریسکیو ٹیم نے ہسپتال پہنچایا مگر جانبر نہ ہوسکی، مقتولہ کی شناخت ثناء فاطمہ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والی مقتولہ اپنے بھائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر گھر سے بازار جا رہی تھی، عقب سے آنے والے حملہ آور ملزمان نے فائرنگ کر دی جس سے خاتون چل بسی اور ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ایس ایچ او سیف اللہ حنیف کا مزید کہنا ہے کہ شہر بھر میں ناکہ بندی کروا دی ہے، ملزمان کو گرفتار کر لیں گے۔