پشاور: پولیس اہلکار کو قتل کرنیوالے تین ملزم گرفتار

Last Updated On 12 May,2020 05:03 pm

پشاور: (دنیا نیوز) چند روز قبل پولیس اہلکار کو قتل کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس اہلکار نیاز بہادر کو قتل کرنے والے 3 ملزمان دھر لیے گئے ہیں، ملزم کی مقتول اہلکارسے ذاتی رنجش تھی۔ گرفتارملزمان کوعدالت میں پیش کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پولیس اے ایس آئی نیاز بہادر کو 5مئی کو مسجد جاتے ہوئے قتل کیا گیا تھا