فیصل آباد: بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالے 4 ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

Last Updated On 23 April,2020 04:18 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں 5 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے دو ملزمان سمیت 4 ملزمان ہلاک ہو گئے جبکہ تین ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ مارے جانے والے ملزمان کمسن بچوں سے ذیادتی، ڈکیتی چوری سمیت متعدد جرائم میں بھی ملوث تھے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں مبینہ زیادتی کے بعد 5سالہ کتام علی کو قتل کرنے والے ملزمان عمیر اور غلام عباس کو مزید ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے لیجایا جارہا تھا کہ تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے ڈھیرہ سائیں قبرستان کے قریب انکے نامعلوم 5مسلح ساتھیوں نے گرفتار ملزمان کو چھڑوانے کیلئے پولیس وین پر فائرنگ کردی۔

اسی دوران دو طرفہ فائرنگ شروع ہوئی جس کے نتیجے میں گرفتار ملزم عمیر، غلام عباس اور دو حملہ آور موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ تین ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

شہریوں نے اس موقع پر کہا کہ ننھے پھولوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانے والے ملزمان کو سرعام موت کے گھاٹ اتار دینا چاہئے۔

پولیس کے مطابق مارے جانے والے ملزمان کمسن بچوں سے زیادتی، ڈکیتی، چوری، اور راہزنی سمیت دیگر سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب تھے۔