گجرات: پولیس نے 18 سالہ فجر قتل کیس کے ملزمان کو گرفتار کر لیا

Last Updated On 21 April,2020 05:08 pm

گجرات: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کے نوٹس لینے کے بعد پولیس نے 18 سالہ فجر قتل کیس کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق گجرات پولیس نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے 18 سالہ فجر قتل کیس کے ملزمان کو گرفتار کر لای ہے، قتل کیس میں عبوری ضمانت پر رہا دو ملزمان ایک اور مقدمہ میں گرفتار کیے گئے ہیں۔

کنجاہ پولیس نے مقتولہ کے لواحقین کو دھمکیاں دینے کے دوسرے مقدمہ میں ملزمان کو حراست میں لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان یاسر عرفات عرف شیری، مٹھو جھورا سے تحقیقات شروع کر دی ہیں جلد تحقیقات کر کے عوام کو آگاہ کرینگے۔

یاد رہے کہ کنجاہ کی 18 سالہ فجر کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد ملزمان پر زہر دے کر قتل کرنے کا الزام تھا، 22 مارچ کو قتل کی واردات رونما ہوئی اور سوشل میڈیا پر خبریں وائرل ہونے کے بعد 22 مارچ کو مقدمہ درج کیا گیاتھا۔