لاہور: دیرینہ دشمنی پر 2 افراد کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

Last Updated On 06 February,2020 04:25 pm

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کے نواحی علاقے ہربنس پورہ میں دیرینہ دشمنی پر دو افراد کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقے سلامت پورہ میں گھر سے دو افراد نکلے، جن پر دو نامعلوم افراد نے گولیوں سے حملہ کر دیا، جس کے بعد دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے، ہلاک ہونیوالوں کے نام بابر اور رزاق ہیں۔ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے جبکہ لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو مقدمہ درج کر کے جلد گرفتار کیا جائے گا، قتل ہونے والے رزاق اور بابر کی مغلپورہ کے رہائشی سے دشمنی چلی آرہی تھی، مقتول بابر کی سابقہ بیوی کے رشتہ کا بھی تنازعہ چل رہا تھا، خاتون نیلم سابق شوہر مغل پورہ رہتا تھا۔