پسرور میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، دو سگے بھائیوں سمیت 3 افراد قتل

Last Updated On 17 November,2019 09:57 pm

پسرور: (دنیا نیوز) پسرور کے نواحی گاؤں فیروز ناگرہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے دو سگے بھائیوں سمیت تین افراد کو قتل کر دیا، پولیس نے لاشیں ہسپتال منتقل کر دیں۔

اکمل شہزاد اپنے بھائی عمران اور ملازم منظور کے ساتھ مویشیوں کے ڈیرے پر موجود تھے کہ 2 موٹر سائیکلوں پر 4 مسلع افراد آئے اور آتے ہی فائرنگ شروع کر دی جس سے اکمل شہزاد اوراس کا بھائی عمران موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ اپنے مالکوں کو بچانے کے لئے آگے آنے والا ملازم منظور کو بھی ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

واقعے کی اطلاع پر پولیس کی بھری نفری موقع پر پہنچ گئی، لاشیں سول ہسپتال پسرور منتقل کری گئیں تاہم وجہ قتل تاحال پتہ نہ چل سکی، پولیس تاحال مصروف تفتیش ہے۔