پشاور: چمکنی کی حدود میں گاڑی پر فائرنگ، ڈی ایس پی سی ٹی ڈی شہید

Last Updated On 14 November,2019 04:31 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور کے علاقے چمکنی کی حدود میں گاڑی پر فائرنگ سے سی ٹی ڈی کے ڈی ایس پی شہید جبکہ محافظ اور ڈرائیور سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق تھانہ چمکنی کے علاقے شاہ پورکے قریب قائم مقام ڈی ایس پی سی ٹی ڈی غنی خان اپنی گاڑی میں جا رہے تھے کہ راستے میں چند نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی غنی خان موقع پر ہی جاں بحق جبکہ گاڑی میں سوار محافظ اور ڈرائیور سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔