فیصل آباد: (روزنامہ دنیا) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا جعلی افسر بن کر انسپکشن کرنے والا دھر لیا گیا، پولیس نے حوالات میں بند کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ایڈیشنل فوڈ سیفٹی آفیسر ظفر علی نے جھنگ بازار پولیس کو بتایا وہ ٹیم کے ہمراہ شاداب کالونی محمدی چوک میں واقع بیکری پر پہنچا تو وہاں پر شورکوٹ کا رہائشی زمان شریف پہلے سے ہی بیکری کی انسپیکشن میں مصروف تھا۔
باز پرس کی گئی تو اس نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کارڈ پیش کیا جو جعلی نکلا جس پر اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا جسے حوالات میں بند کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔