جائیداد کے تنازع پر سالوں نے بیٹوں کیساتھ مل کر بہنوئی کو مار ڈالا

Last Updated On 21 August,2019 03:33 pm

دنیا پور: (دنیا نیوز) ضلع لودھراں کی تحصیل دنیا پور میں بہن کے جائیداد میں حصہ مانگنے پر سالوں نے بیٹوں کے ساتھ مل کر بہنوئی کو تشدد کے بعد مار ڈالا۔

دنیا نیوز کے مطابق ضلع لودھراں کی تحصیل دنیاپور کے نواحی علاقے چک نمبر 325 ڈبلیو بی میں جھگڑا ہوا، جھگڑا بہن کی طرف سے جائیداد مانگنے پر ہوا، جائیداد میں حصہ مانگنے پر لڑکی کے بھائیوں نے بیٹوں کیساتھ ملکر بہنوئی پر وحشیانہ تشدد کیا۔

ذرائع کے مطابق سالوں اور بیٹوں کے ڈنڈوں سے وحشیانہ تشدد کے بعد 45 سالہ منظور احمد زندگی کی بازی ہار گیا۔ ہلاک ہونے والا منظور احمد کبیر والا کا رہائشی تھا۔

ذرائع کے مطابق سالوں نے بہنوئی کو جائیداد دینے کے ہہانے سے بلایا تھا، جائیداد کا تنازعہ پچھلے ایک سال سے چل رہا تھا، ہلاک ہونے والے منظور احمد پولیس کو بیان دیکر دم توڑ گیا۔