اسلام آباد ائیر پورٹ پر لاکھوں روپے مالیتی سونا سمگل کرنےکی کوشش ناکام

Last Updated On 14 July,2019 02:19 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیو اسلام آباد ائیر پورٹ پر محکمہ کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کا سونا بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

کسٹمز حکام کے مطابق ایک مسافر احمد فراز نے ایک کلو سونا سامان میں چھپا رکھا تھا، ملزم پی آئی اے کی پرواز پی کے 233 سے دبئی روانہ ہو رہا تھا، کسٹم حکام کے مطابق کوہاٹ کے رہائشی ملزم احمد فراز کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایف بی آر نے 3 روز قبل ہی سونا ملک سے باہر لےجانے پر پابندی عائد کی تھی۔