لاڑکانہ: وین اور کار میں ٹکر، تین افراد جاں بحق

Last Updated On 11 June,2019 04:32 pm

لاڑکانہ: (دنیا نیوز) لاڑکانہ کے علاقے پنجو دیرو کے قریب وین اور کار میں ٹکر سے تین افراد چل بسے۔

دنیا نیوز کے مطابق سندھ کے ضلع لاڑکانہ کے علاقے پنجو دیرو کے قریب وین اور کار میں تصادم ہوا۔ اس حادثے کے دوران تین افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ حادثے میں دو افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔

ریسکیو حکام نے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی نعشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال پہنچا دیا ہے جبکہ زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔