لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم پر فائرنگ کا مقدمہ درج

Last Updated On 04 June,2019 12:33 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم پر فائرنگ کا واقعہ ہربنس پورہ میں جعلی کولڈ ڈرنکس تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپے کے بعد پیش آیا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ اتھارٹی کی ٹیم فیکٹری سے 5 ہزار جعلی مشروبات سے بھری بوتلیں اور دیگر سامان قبضے میں لے کر واپس آرہی تھی کہ راستے میں بغیر نمبر پلیٹ کار سے ٹیم پر فائرنگ کی گئی۔

خوش قسمتی سے کوئی نقصان نہیں ہوا تاہم فوڈ اتھارٹی حکام کی درخواست پر پولیس نے چار نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔