حب: (دنیا نیوز) سی آئی اے پولیس کی کارروائی، 7 ٹرکوں کو تحویل میں لے کر ہزاروں لیٹر ایرانی ڈیزل اور 3 کلو 10 گرام چرس برآمد کر کے 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی لسبیلہ آغا رمضان علی کی ہدایت پر سی آئی اے پولیس کی جانب سے ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی کی گئی جس کے دوران 7 ٹرکوں کو تحویل میں لے کر 70 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کر لیا گیا جبکہ ایک ٹرک سے 3 کلو 10 گرام چرس بھی برآمد ہوئٰی۔
ملزمان ایرانی ڈیزل اسکریپ کے نیچے ٹرکوں میں نصب خفیہ ٹینکوں کے ذریعے اندرون سندھ اور دیگر شہروں میں اسمگل کرتے تھے۔ کارروائی کے دوران 12 ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔