اوکاڑہ: دوسری جماعت کا طالبعلم بدفعلی کے بعد قتل

Last Updated On 01 January,2019 06:18 pm

اوکاڑہ: (دنیا نیوز) اوکاڑہ میں دوسری جماعت کا طالبعلم بدفعلی کے بد قتل کر دیا گیا، لاش گاوں کے ویرانے سے برآمد ہوئی، طالبعلم تین دن قبل گھر سے لاپتہ ہو گیا تھا۔

یہ افسوسناک واقعہ اوکاڑہ کے علاقہ کوٹ نواب میں پیش آیا، جہاں دوسری جماعت کے طالبعلم وسیم جعفر کو بد فعلی کے بعد قتل کر دیا گیا۔ بچہ تین دن پہلے گھر سے لا پتہ ہوا تھا بچے کی لاش گاوں کے ایک ویران کمرے سے ملی۔

پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور بچے کی نعش کو تحویل میں لے کر ڈی ایچ کیو ہسپتال پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا گیا۔

ڈی پی او اطہر اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہم جلد قاتلوں تک پہنچ جائیں گے اور ان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، معصوم بچے کے قتل پر پورے علاقے کی فضا سوگوار ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ جلد مجرموں کو گرفتار کیا جائے۔