لاہور کے علاقے شاد باغ میں ماں اور 2 بیٹیوں کا قتل

Last Updated On 14 November,2018 07:33 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقے شاد باغ میں ماں اور 2 بیٹیوں کو قتل کر دیا گیا، لاشیں چن شاہ قبرستان سے برآمد ہوئیں۔ زخمی بہن کا کہنا ہے بھائی نے فائرنگ کر کے مارا، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

لاہور کے علاقے شاد باغ میں چن شاہ قبرستان سے ماں اور 2 بیٹیوں کی لاشیں ملی ہیں، پولیس کے مطابق ہلاک ہونیوالی دونوں لڑکیوں کی عمر 12 سے 16 سال کے درمیان ہے، ایک لڑکی زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ہلاک اور زخمی ہونے والی تینوں سگی بہنیں ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی بہن رابعہ کے ابتدائی بیان کے مطابق ان کے بھائی نے فائر مارے، تینوں خواتین کو پمپ ایکشن سے فائر مارے گئے ہیں۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا۔