جہانگیر ترین دوبارہ متحرک، آزاد ایم پی اے کھلاڑی بن گئے

Last Updated On 18 October,2018 12:35 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ضمنی انتخاب میں منتخب ہونے والے آزاد ایم پی اے بلال اصغر وڑائچ بھی کپتان کے کھلاڑی بن گئے، وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

 کچھ عرصہ آرام کے بعد جہانگیر ترین دوبارہ متحرک ہوگئے اور ضمنی انتخاب میں آزاد منتخب ہو نے والے ایم پی ایز سے رابطے کر لئے۔ اس نتیجے میں ٹوبہ ٹیک سنگھ سے آزاد رکن پنجاب اسمبلی بلال اصغر وڑائچ تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ہیں۔

بلا ل اصغر وڑائچ نے جہانگیر خان ترین کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت کااعلان کیا۔ آزاد رکن کی تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے ارکان کی تعداد 181ہوگئی ہے۔